ابنا: ہندوستان کی پارلیمنٹ یعنی لوک سبھا میں شام کے موضوع کو اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر جسونت سنگھ نے کہا کہ موجودہ وقت میں شام کا موضوع سب سے سنگین واقعہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی خانہ جنگی کی نوعیت بنیاد پرستی سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شام پر مغربی طاقتوں کی طرف سے حملے کے پس منظر میں پوری تیار کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔
جسونت سنگھ نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے شام کا مسئلہ اپنے ملک کی پارلیمنٹ یعنی کانگریس میں پیش کیا ہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ مغربی طاقتیں، دنیا میں امن قائم کرنے کی پولیس مین نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیلئے یہ بالکل ناقابل قبول ہے۔
جسونت سنگھ نے کہا کہ مغربی طاقتوں کو کسی بھی ملک کے خلاف اس قسم کی فوجی کاروائی کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک کی حکومت نے اس موضوع پر دیر سے رد عمل کا اظہار کیا اور دنیا کے سامنے اسے زوردار طریقے سے نہیں اٹھایا۔
بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت کو اس موضوع کو بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر رکھنا چاہیئے۔
.......
/169